نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے دہشت گردی کے خلاف متحدہوکر کوشش کرنے کی افریقی ممالک سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ تباہی کے علاوہ دہشت گردی کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا ہے۔
right;">
مسٹر پرنب مکھرجی نے ہند-افریقہ فورم کے تیسرے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے آنے والے افریقی ممالک کے سربراہوں، حکمرانوں اور نمائندوں کے اعزاز میں راشٹریہ پتی بھون منعقدہ عشائیہ کے دوران یہ اظہار خیال کیا۔